
معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرلیا گیا۔
نمائندہ انفارمیشن پاکستان کے مطابق محمد علی مرزا کو جہلم کے تھانہ سٹی پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی اکیڈمی سے گرفتار کرنے کے بعد جیل منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف مختلف مذہبی جماعتوں کی درخواستوں پر کارروائی کی گئی، جبکہ متعدد علما کرام کے وفود نے آج ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں اور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
🔎 تجزیہ: مبصرین کا ماننا ہے کہ اگر انجینئر محمد علی مرزا مذہبی اختلافات پر نرم رویہ اختیار کرتے اور مختلف مکاتبِ فکر کے بڑے علما کو براہِ راست تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے زیادہ مثبت اور علمی انداز اپناتے، تو شاید یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔ بالخصوص جب بات حضرت محمد عربی ﷺ سے متعلق ہو تو یہ ضروری ہے کہ تمام مکاتبِ فکر اور مسلمانوں کے جذبات کا احترام کیا جائے، کیونکہ کسی بھی غیر محتاط جملے یا سخت رویے سے اختلاف بڑھ سکتا ہے اور اس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔