انمول عرف پنکی کی گرفتاری کراچی نہیں لاہور سے ہوئی؟ پولیس ذرائع کا بڑا دعویٰ

انمول عرف پنکی کیس: گرفتاری کراچی نہیں بلکہ لاہور سے ہونے کا انکشاف

شہر قائد میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار خاتون انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ابتدائی پولیس مؤقف کے برعکس اب دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ملزمہ کو کراچی نہیں بلکہ لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کو مبینہ طور پر ایک خفیہ ایجنسی نے تقریباً ایک ہفتہ قبل لاہور کے صدر ڈویژن کے ایک تھانے کی حدود سے ٹریس کرکے حراست میں لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران جدید ٹریکنگ ڈیوائس کی مدد سے ملزمہ کی لوکیشن معلوم کی گئی تھی۔

دوسری جانب کراچی پولیس نے گزشتہ روز ملزمہ کی گرفتاری گارڈن ویسٹ بلال آرکیڈ فیز ٹو کے ایک فلیٹ سے ظاہر کی تھی، جبکہ مقدمے کی ایف آئی آر میں بھی یہی پتہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کے دوران مختلف اداروں کے درمیان رابطوں اور کارروائی کے طریقہ کار سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔ تاہم تاحال حکام کی جانب سے اس نئے دعوے پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اہم نکات

  • کراچی پولیس نے گرفتاری کراچی سے ظاہر کی
  • ایف آئی آر میں گارڈن ویسٹ کا ایڈریس درج
  • پولیس ذرائع کے مطابق اصل گرفتاری لاہور سے ہوئی
  • جدید ٹریکنگ ڈیوائس کے ذریعے لوکیشن ٹریس کی گئی
  • خفیہ ایجنسی کی کارروائی کا دعویٰ

#Karachi #Lahore #AnmolPinky #DrugSmuggling #PakistanNews #INPK #کراچی #لاہور #منشیات #انمول_پنکی