انسٹاگرام کا نیا واچ ہسٹری فیچر: کھوئی ہوئی ریلز دوبارہ دیکھیں

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے ایسا نیا فیچر جاری کر دیا ہے جس سے صارفین محفوظ کیے بغیر چھوٹ جانے والی ریلز دوبارہ دیکھ سکیں گے۔ اکثر لوگ غلطی سے پیج ریفریش کرنے پر پسندیدہ ریلز کھو بیٹھتے تھے۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری کے مطابق اب پروفائل → سیٹنگز → “Your Activity” میں موجود “Watch History” کے ذریعے اب تک دیکھی گئی ریلز کی مکمل فہرست دیکھی جا سکتی ہے۔