اسلام آباد دھماکہ: پانچ مشتبہ افراد گرفتار، تفتیش میں اہم پیش رفت

اسلام آباد دھماکہ: پانچ مشتبہ افراد گرفتار، تفتیش میں اہم پیش رفت
اسلام آباد — دارالحکومت میں حالیہ دھماکے کے بعد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ گرفتاریاں جمعرات کے روز اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کیے گئے الگ الگ چھاپوں کے دوران عمل میں آئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کار گرفتار افراد کے کردار کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ حملہ آور کو کس نے سہولت فراہم کی اور واقعے میں کس مشتبہ شخص نے کیا کردار ادا کیا۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ خودکش حملہ آور گولڑہ سے جوڈیشل کمپلیکس ایک آن لائن بُک کی گئی موٹر سائیکل پر پہنچا اور حملے کے وقت چہرے پر ماسک پہنا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد سے مختلف مقامات پر تفتیش جاری ہے، جبکہ مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔