نجی میڈیکل کالجز کو من مانی فیس اسٹرکچر ختم کرنے کا حکم — پی ایم ڈی سی

نجی میڈیکل کالجز کو من مانی فیس اسٹرکچر ختم کرنے کا حکم — پی ایم ڈی سی
ذرائع کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے نجی میڈیکل کالجز کے خلاف حکومتی مقررہ فیس پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق تمام نجی میڈیکل کالجز اپنی ویب سائٹس پر ’’من مانی‘‘ فیس اسٹرکچر ختم کریں اور ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس کے لیے وفاقی حکومت کی منظور شدہ فیس واضح طور پر جاری کریں۔ بصورتِ دیگر ایکریڈیٹیشن معطل کر دی جائے گی۔
نمائندہ انسائیڈ پاکستان کے مطابق کونسل کا کہنا ہے کہ حکومتی فیس پالیسی پر عمل نہ کرنے والے نجی میڈیکل کالجز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پی ایم ڈی سی نے ہدایت دی ہے کہ تمام ادارے فوراً منظور شدہ فیس اسٹرکچر نافذ کریں اور غیر منظورہ فیسوں کا اجراء بند کریں۔