سامعہ حجاب کے وائرل بیان پر سوشل میڈیا میں ہنگامہ، صارفین کی شدید تنقید

ٹک ٹاک پر اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں، جب ان کا ایک ویڈیو بیان وائرل ہوا۔
سامعہ حجاب نے حالیہ ویڈیو میں کہا کہ وہ دبئی میں ایک ایسے بوائے فرینڈ کی تلاش میں ہیں جو انہیں مالی طور پر سپورٹ کر سکے۔ ان کے مطابق وہ اس وقت اپنے اخراجات خود پورے کر رہی ہیں، تاہم گزشتہ تین ماہ سے سنگل ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔
ویڈیو میں سامعہ کا کہنا تھا کہ دبئی جیسے شہر میں بغیر بوائے فرینڈ کے لڑکیوں کے لیے زندگی گزارنا آسان نہیں، اس لیے وہ سنجیدگی سے ایک بوائے فرینڈ کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے دل والے مرد خواتین پر خرچ کرنا جانتے ہیں اور اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہے تو ان سے رابطہ کرے۔
یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ متعدد صارفین نے سامعہ کے مؤقف کو غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب قرار دیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ سوچ نہایت افسوسناک ہے، جبکہ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کسی پر بلا وجہ خرچ نہیں کرتا بلکہ اس کے بدلے غلط توقعات وابستہ کی جاتی ہیں۔ بعض صارفین نے یہ بھی کہا کہ سامعہ کو بوائے فرینڈ نہیں بلکہ صرف مالدار افراد کی تلاش ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے بیان کو معاشرے پر منفی اثر ڈالنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے خیالات نوجوانوں میں غلط رجحانات کو فروغ دیتے ہیں۔
سامعہ حجاب کی جانب سے اس تنقید پر تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا، تاہم ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بدستور بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔