دو بیویوں کے ہمراہ شادی کی سالگرہ منانے پر اقرار الحسن سوشل میڈیا تنقید کی زد میں

دو بیویوں کے ہمراہ شادی کی سالگرہ منانے پر اقرار الحسن سوشل میڈیا تنقید کی زد میں
دو بیویوں کے ہمراہ شادی کی سالگرہ منانے پر اقرار الحسن سوشل میڈیا تنقید کی زد میں

پاکستانی میزبان اور معروف انویسٹی گیٹو جرنلسٹ اقرار الحسن ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں ان کی شادی کی سالگرہ سے منسلک ایک تصویر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

معروف اینکر اقرار الحسن اور ان کی اہلیہ عروسہ خان کی شادی کی سالگرہ کی ایک تصویر گزشتہ روز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونا شروع ہوئی۔ وائرل تصویر میں اقرار الحسن کی پہلی اہلیہ قرۃالعین اقرار بھی موجود ہیں، جس پر صارفین نے حیرت، تجسس اور مختلف آرا کا اظہار کیا۔

دو بیویوں کے ہمراہ شادی کی سالگرہ منانے پر اقرار الحسن سوشل میڈیا تنقید کی زد میں

اقرار الحسن کی تین شادیوں سے متعلق خبریں ماضی میں بھی خاصی زیرِ بحث رہی ہیں۔ سال 2023 میں انہوں نے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ نکاح ان کی پہلی اہلیہ قرۃالعین اقرار کی رضامندی سے ہوا تھا۔

اقرار الحسن مختلف انٹرویوز میں یہ بھی بتاتے رہے ہیں کہ ان کی دوسری اہلیہ عروسہ خان کے قرۃالعین اقرار اور بیٹے پہلاج الحسن کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ حال ہی میں اقرار الحسن اور عروسہ خان نے اپنی شادی کی سالگرہ قرۃالعین اقرار کے ہمراہ منائی، جس کی تصویر عروسہ خان نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جبکہ اقرار الحسن نے بھی اسے ری پوسٹ کیا۔

تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس غیر معمولی خاندانی ترتیب پر دلچسپ اور تنقیدی تبصرے شروع ہو گئے۔ کچھ صارفین نے اس صورتحال پر حیرت کا اظہار کیا، جبکہ بعض نے اسے ذاتی معاملہ قرار دے کر مثبت انداز میں لیا۔

اگرچہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ شادی کی سالگرہ کی تقریب کس تاریخ کو منعقد کی گئی، تاہم وائرل تصویر نے صارفین کی توجہ ضرور حاصل کر لی۔ کئی مداحوں نے جوڑے کو مبارک باد دی اور قرۃالعین اقرار کی موجودگی کو برداشت اور افہام و تفہیم کی مثال قرار دیا۔

واضح رہے کہ پروگرام ’سرِعام‘ سے شہرت پانے والے اقرار الحسن نے 2006 میں نیوز اینکر قرۃالعین اقرار سے پہلی شادی کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا پہلاج حسن ہے۔

سال 2012 میں اقرار الحسن نے میڈیا پرسن فرح اقرار سے دوسری شادی کی، جسے پانچ سال تک خفیہ رکھا گیا۔ بعدازاں اکتوبر 2023 میں انہوں نے نیوز اینکر عروسہ خان سے تیسری شادی کی تھی۔